جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو اسرائیلی کا بزدلانہ اقدام ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے، ان کی اسرائیلی حملے میں قتل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، حسن نصراللہ کا قتل اسرائیل کا بزدلانہ اقدام اور دہشتگردی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی اور ان کی شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔