حنا پرویز بٹ نے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے میں نے پی پی 155 اور پی پی 160 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،انشااللہ فتح حاصل کروں گی۔لیگی رہنما کا ٹویٹ

لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئیں۔حنا پرویز بٹ نے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے میں نے پی پی 155 اور پی پی 160 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ الیکشن میں فتح دے گا۔خواتین کو انتخابات میں ضرور حصہ لینا چاہئیے۔نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ الیکشن میں میرا ساتھ دیں۔

علاوہ ازیں سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی لاہور کے 2 حلقوں سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز پی پی 149 اور پی پی 173 سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات ملک لیاقت اعوان اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائے جبکہ شہباز بھٹی،عامر رضا،میاں مبشر اور خرم مغل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ میں شامل ہیں۔ پی پی 149 سابق لیگی ایم پی اے بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے،پی پی 173 نیا حلقہ ہے جو پہلے پی پی 153 کہلاتا تھا اور اس حلقے سے خواجہ عمران خان نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

قبل ازیں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ زین قریشی نے پی پی 217 سے اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،زین قریشی نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی پی پی 217 سے جمع کرائے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی،امیدوار کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں جس میں دو روز کی توسیع کی گئی اور آج آخری روز ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں