وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ معروف برانڈ کے کوکنگ آئل میں 85روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کوکنگ آئل 580روپے کی بجائے 495 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام آنے سے مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا تھا، حکومت نے بیرونی ادائیگیاں بھی بڑا مسئلہ بنا ہوا تھا۔
لیکن آئی ایم ایف پروگرام کے نتیجے میں مارکیٹ میں استحکام آئے گا، جس سے مہنگائی میں کمی ہوگی۔ اب ہر آنے والے دن اور ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر جون میں 29.4 فیصد پر آگئی ہے۔ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ ان تمام چیزوں میں حکومت کا بڑا اہم کردار ہے۔ اسی طرح وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے، مئی 2023 میں مہنگائی کی یہ شرح 38 فیصد پر تھی۔
ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2 ہزار 334 پوائٹس کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 270 اور272 پر آگئی۔ اسی طرح ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد تھی جو جون 2023 میں کم ہوکر18.5 فیصد پر آگئی ہے۔