حکومت پنجاب کا نوازشریف آئی ٹی سٹی میں عالمی آئی ٹی یونیورسٹیوں کے کیمپس بنانےکا فیصلہ

پانچ سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم پرعمل پیرا ہیں، تعلیم، صحت اورزراعت سمیت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے لینڈ آف آپرچیونٹی ثابت ہوگا۔ نواز شریف آئی ٹی کے سٹی میں عالمی آئی ٹی ادارے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائینگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی ہفتہ برائے سائنس اور امن کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ اور پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

ترقی کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق جدید آئی ٹی ٹریننگ دی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کے  پروفیشنل پوٹینشل کو مزید مفید بنانے کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی فراہم کی جارہی ہے۔

تعلیم ہو، صحت ہو یا زراعت پنجاب حکومت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہی ہے۔

پانچ سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یوم اقبالؒ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاہرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نسل نو کے لئے شاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اوربیداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے۔شکوہ اورجواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پرلازوال احسان ہے، فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے۔ کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اور پاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں۔

اقبالؒ کی تعلیمات اور افکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوبیداری کا پیغام دیا اوردوقومیت کا شعوربیدار کیا۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجواناں برصغیر کو بلند ی کردار کا شعور دیا۔علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اوربیدار قوم میں تبدیل کردیا۔

شاعر مشرق کی فکر اورسوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ” ہومیرا کام غریبوں کی حمایت کرنا، دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“ پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں۔”میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو، نیک جوراہ ہو،اس رہ پہ چلانا مجھ کو“بچوں کیلئے میری دعا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں