حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گردشی قرضے کم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا، توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کوختم کرنے کیلئے 543 ارب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مجموعی طور پر 543 ارب ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی کو دیئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت نے گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت وزارت خزانہ نے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تیاری کرلی ہے، توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے 543 ارب کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، حکومت گردشی قرضوں کی مد میں سوئی سدرن گیس کو 241ارب دے گی۔
حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں کی مد میں سوئی نادرن گیس کو بھی 302 ارب دیئے جائیں گے۔
ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی کو مجموعی طور پر 543 ارب دیئے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی کو ملنے والی رقم سے اوجی ڈی سی ایل کے گردشی قرضوں کو ختم کیا جائے گا۔ ایس ایس جی سی ، اوجی ڈی سی ایل کو 154ارب کا قرض واپس کرسکے گی، ایس ایس جی سی گورنمنٹ ہولڈنگ نجی کمپنیوں کو 8ارب ادا کرے گی۔
ایس ایس جی سی ، اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کو رقم ادا کرے گی۔ سوئی ناردرن گیس اوجی ڈی سی ایل کو 172ارب روپے ادا کرسکے گی۔سوئی ناردرن گیس پی پی ایل کو 90 ارب روپے کے واجبات ادا کرسکے گی۔ سوئی ناردرن گیس گورنمنٹ ہولڈنگ نجی کمپنیوں کو 40ارب ادا کرے گی۔دوسری جانب ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔
انٹربینک میں ڈالر 6 روپے سستا ہونے کے بعد 271 روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 274 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔