عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر اسنفند یار ولی کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں ،سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے۔
حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کو پروان چڑھائے گا ،مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم غیر سیاسی کھیل کا حصہ رہیں گے، ملک میں جمہوریت مفلوج رہے گی۔