لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے نے سکھ علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین پر بوتلیں پھینکیں۔گزشتہ ہفتے بھارتی ہائی کمیشن پرخالصتان کا جھنڈا لہرانے والے خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکن ایک بات پھر احتجاج کرنے کے لیے پہنچے تھے۔
یہ احتجاج فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشنز اور سکھ یوتھ آرگنائزیشنز کی جانب سے کیا جارہا تھاجو بھارتی پنجاب میں سکھوں کے خلاف بھارتی پولیس کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفترپہنچے تھے۔
Breaking: Clashes break out outside Indian high commission london as pro-Khalistan Sikhs demonstrated and water bottles thrown from inside the high commission #AmritpalSingh #SikhLivesMatter pic.twitter.com/z8hhXU8XaM
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 22, 2023
دیگر شہروں اور ممالک سے بھی مظاہرین لندن پہنچے تھے، مظاہرین نے خالصتان کے حق میں شدید نعرے بازی کی، اس دوران سیکڑوں پولیس افسران عمارت میں محصور سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھے۔
دیگر شہروں اور ممالک سے بھی مظاہرین لندن پہنچے۔ یہ نعرے خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج رہے تھے اور سیکڑوں پولیس افسران عمارت میں محصور سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھے۔
Breaking: Clashes break out outside Indian high commission london as pro-Khalistan Sikhs demonstrated and water bottles thrown from inside the high commission #AmritpalSingh #SikhLivesMatter pic.twitter.com/z8hhXU8XaM
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 22, 2023
امن و امان کو قابو میں رکھنے کے لئے ڈیوٹی پرموجود پولیس نے مزید اہلکاروں کو طلب کیا۔
جھنڈا لہرانے والے واقعے کے بعد اس شدید احتجاج پر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف ”ناقابل قبول تشدد کی کارروائیوں“ کے بعد سیکیورٹی کا جائزہ لے گا۔
بدھ کے روز ’دی ہندو ’ نے رپورٹ کیا تھا کہ لندن میں ہائی کمیشن کے باہر سڑک کے دونوں طرف کم از کم 100 پولیس اہلکارپہرہ دے رہے تھے۔
برطانوی وزیرخارجہ کے مطابق تشدد کی کارروائیوں کے بعد پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملک ہندوستانی مشن کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری تبدیلیاں کرے گا۔
#WATCH | London Metropolitan Police patrols outside the Indian High Commission in London, UK. pic.twitter.com/rCId56lmdW
— ANI (@ANI) March 22, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پرسے بھارتی پرچم اتارکرخالصتان کا جھنڈالہرایا تھا۔
سوشل میڈیا پرسینٹرل لندن میں واقع انڈین ہائی کمیشن سے بھارتی پرچم اتارکرخالصتان کا جھنڈا لگاکی ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی تھی۔