خزانہ خالی، ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خزانہ خالی ہے ،قرض لیکر تنخواہیں دے رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اتنی جلدی کمی ممکن نہیں، اگر کوئی سمجھتاہے معیشت چھومنتر سے ٹھیک ہوسکتی تو یہ سراب دیکھنے کے مترادف ہے،سراب ایک جھوٹ ہے اور پاکستانی قوم سراب دیکھنے کی عادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا خزانہ خالی ہے ،قرض لیکر ملازمین کی تنخواہیں دے رہے ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ۔ ہمارے پاس آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کے بغیر آپشن ہی کیا ہے؟ اگر ہم آئی ایم ایف کی بات نہیں مانتے تو پھر بہت ساری چیزیں ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ہے لیکن حکومت کا حصہ نہیں ہیں،  ہمیں پوری امید کہ موجودہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالتوں سے ریلیف ملتاہے تو یہ خوش آئند بات ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کو اعتماد میں لیکر کام شروع کرینگے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں