سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف قانون اور اخلاقیات کی حد میں رہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے میں خواجہ آصف اور ن لیگ گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ گئے، اگر میں نے سچ بول دیا تو خواجہ آصف اور ان کے رفقائ منہ چھپاتے پھریں گے۔
میاں ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بول رہے ہیں مجھے نواز شریف نے سیکرٹری قانون اور جج بنایا، نواز شریف نے مجھے سیکرٹری بنایا اور نہ ہی جج۔،سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہتر ہے خواجہ آصف آئین، قانون اور اخلاقیات کی حد میں رہیں ،وہ پہلے ہی پارلیمنٹ کے فلور پر کہہ چکے ہیں کہ ہمارا چیف جسٹس آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کسی جماعت کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا ہوتا ہے جو آئین کے تحت حلف اٹھاتا ہے، یہ اپنی لوٹ مار کو چھپانے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی تو انہوں نے اسے عدالت میں چیلنج کیوں نہیں کیا اتنے برس گزر جانے کے بعد کیوں واویلا کر رہے ہیں۔