خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنما اپنے ہزاروں کارکنوں کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سید نیئر حسین بخاری ، فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، شجاع خان ، علی امجد آفریدی اور محمد علی باشا بھی اس موقع پر موجود تھے، مختلف پارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے رہنماﺅں کے پارٹی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی اقتدار میں آکر خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنمائوں کے وفد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ضلع بونیر کے شمولیتی جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔
خیبر پختونخوا ضلع بونیر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنماوں کی ہزاروں کارکنان کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت
مزید پڑھیں: https://t.co/gf64fZc5ET pic.twitter.com/z1QUG8I4Jh
— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023