ہری پور غازی کے علاقے دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تیسرے کو بچا لیا گیا ۔
پہائی کے مقام پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 2 کی تلاش جاری ہے جبکہ ایک نوجوان کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے آبی مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ پولیس پابندی پر پولیس عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔
یاد رہے کہ 15 روز کے دوران خان پور اور تربیلہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 لوگ ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
دوسری جانب جیکب آباد میں نہر میں نہاتے ہوئے دس سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق وہ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مولاداد کی حدود گاؤں بھلیڈنو اوسٹوکے قریب پیش آیا جابحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 10سالہ فضا سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نہر میں نہا رہی تھی کہ نہر کے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن بچی جانبر نہ ہو سکی ۔