’دنیا کا خاتمہ قریب تر‘ پراسرار شخص کی ٹوئٹ نے ہنگامہ برپا کر دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پراسرار شخص جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سن 2858 سے آیا ہے نے دنیا کے جلد خاتمے کی خوفناک وارننگ جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  darknesstimetravel@ کے نام سے موجود اکاونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانوں کو اپنی نسل کو بچانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری دنیا سے تعلق رکھنے والے دشمن زمین  کو تباہ کرنے کیلئے زمین کی طرف سفر کررہے ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ایک مخلوق زمین کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا نام The Vanguard ہے کیونکہ اسی نوع کی اس کی دشمن ایلیئنز نے اس کی دنیا تباہ کردی ہے اور اب وہ دی وینگارڈ کا پیچھا کرتے کرتے ہماری زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

صارف نے بتایا کہ وینگارڈ ہمیں خبردار کرنے کے لیے سب سے پہلے زمین پر پہنچیں گے اور 12,000 لوگوں کو ایک دوسرے قابل رہائش سیارے پر لے جائیں گے جسے ‘کیپلر-186f’ کہا جاتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں