دنیا کے کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر آئی ٹی سسٹم میں خرابی

ائیر لائنز ،ائیر پورٹس میڈیا آﺅٹ لیٹس میں کام شدید متاثر، سڈنی، بارسلونا، میڈریڈ اور برلن ایئرپورٹس پر کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں،برطانیہ میں ٹرین سروس متاثر اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی کام معطل ،امریکی ایئرلائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی

دنیا کے کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث بینکس، ایئر لائنز، ایئرپورٹس، میڈیا آﺅٹ لیٹس میں کام شدید متاثر ہوا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی، بارسلونا، میڈریڈ اور برلن ایئرپورٹس پر کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ برطانیہ میں ٹرین سروس متاثر اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی کام معطل ہوگیا ہے۔

امریکی ایئرلائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآوٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔بتایاگیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔

آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراونڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔آئی ٹی سروس متاثر ہونےسےبرطانیہ میں پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔برطانیہ کےنشریاتی ادارے”سکائے نیوز “کی سروسز معطل ہوگئیں،بی بی سی کی ویب سائیٹ بھی بارباربندش کا شکار ہونے لگی۔

آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے برطانیہ میں ریلوےسروسز بھی متاثرہوئیں،فی خرابی کے باعث لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے جرمنی کے برلن ائیرپورٹ پرپروازیں تاخیرکا شکار ہو گئیں،مائیکروسافٹ نےبیان میں کہاصورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار رہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں