دوست ملک نے پاکستانی طلبا کو زبردست خوشخبری سنادی

بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کا خواب پورا ہوا، چین نے زبردست خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن  کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے طلبا کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے جس کے مطابق چائنیز حکومت کی جانب سے سکالرشپس کا اعلان کیاگیا ہے، آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 28 دسمبر 2023 ہے۔

ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کو بیچلرز ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے، ان تین ڈگریوں میں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی مطالعہ، مینجمنٹ ، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا کر 700 کر  دیا گیا تھا، پاکستان میں مقیم طلباء اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا

75 فیصد طلباء کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلباء کو دیئے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں