پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیمم اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایڈم ملنے اور اش سودھی کی جگہ ینری شپلی اور کول میکونچی کو 11 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
Pakistan to take a 2-0 lead or NZ to make it 1-1? 🤔 https://t.co/vVMIAu3VNB | #PAKvNZ pic.twitter.com/bZQJUOjHU6
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 15, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی تھی۔