واشنگٹن گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا مزید آسان ہوگیا، گوگل نے اپنی سروس میں صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
امریکہ میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کو امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں لوگ آج کل جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔
Heads up, developers! 👋
Join us online on May 31 at 10 AM PT for a deeper dive into the latest announcements from #GoogleIO.
Get ready to learn more about building immersive and customized experiences. 👇
🗓️ Save the date: https://t.co/JUgmTVeJid pic.twitter.com/lKIjrO69uR
— Google Maps Platform (@GMapsPlatform) May 25, 2023
گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے؟ اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے؟ گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
گوگل کا یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے جس کی مدد سے باآسانی منزل تک پہنچنا ممکن ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے ذریعے ٹریفک کی معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی۔
متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کی خاص بات یہ بھی ہو گی کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکیں گے۔ یہ فیچر آئندہ ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، برلن، ڈبلن، فلورنس، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیئٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف 15 شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔ اس فیچر سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔