رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ  رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد زائرین کیلئے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے،عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔

سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں