روسی تیل کی خریداری، بھارت بھی پاکستان کے نقشے قدم پر چل پڑا

روس سے خام تیل کی ادائیگی کے معاملے پر بھارت بھی پاکستان کے نقشے قدم پر چل پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرح بھارت بھی روسی تیل کی ادائیگک امریکی ڈالر کے بجائے چین کی کرنسی یوآن میں کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے روس کو تیل کی ادائیگی اپنے دیرینہ دوست ملک چین کی کرنسی یو آن میں کی تھی جس کی دیکھا دیکھی اب بھارتی ریفائنرز نے روس سے تیل کی درآمدات کے لیے چینی یو آن میں ادائیگی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے جواب میں روس نے تیل خریدنے والے ممالک سے ادائیگیوں کی غرض سے ڈالر کی بجائے دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگیاں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں