قرار داد میں سوڈان میں لڑائی کی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دینے اور شہریوں کو اس تنازع سے محفوظ رکھنے پر زور دیا گیا تھا.رپورٹ
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان میں جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد کو ویٹو کر دیا ہے قرار داد میں سوڈان میں لڑائی کی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دینے اور شہریوں کو اس تنازع سے محفوظ رکھنے پر زور دیا گیا تھا. سوڈان میںاپریل 2023 سے جاری صورت حال ملک کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر لنڈا تھومس گرینفیلڈ کا کہنا ہے کہ روس اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ افریقیوں کی حمایت کرتا ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے تاہم ساتھ ہی وہ افریقیوں کو سپورٹ کرنے والی اور ان کے مفاد میں کام کرنے والی قرار داد کے خلاف ووٹ دیتا ہے
امریکی سفیر نے جانیں بچانے کے لیے تدابیر کے سلسلے میں روس کی مخالفت کو نا قابل قبول قرار دیا ادھر اقوام متحدہ میں روسی سفیر کے معاون دمتری پولیانسکی نے روسی ویٹو کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایسی فائر بندی کی امید کر رہا تھا جس پر دونوں متحارب فریق متفق ہوں. یاد رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈان میں عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور محمد حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے محمد حمدان دقلو ، البرہان کے سابق نائب ہیں روس نے سلامتی کونسل میں سوڈان سے متعلق قرار دادوں پر ووٹنگ سے انکار کر دیا تھا.
سوڈان میں جاری لڑائی کے سبب تقریبا 2.6 کروڑ افراد کو غذائی امن کی شدید قلت کا سامنا ہے دارفور کے زمزم کیمپ میں بھوک کا اعلان کر دیا گیا حالیہ قرار داد میں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے 2023 میں متفقہ پاسداریوں کا احترام کریں. قراردادمیں کہا گیا ہے کہ جنسی تشدد کو جنگی تدبیر کے طور پر استعمال نہ کریں اور انسانی امداد کو جلد اور محفوظ طریقے سے بنا رکاوٹ پہنچنے کی اجازت دیں رواں سال مارچ میں سلامتی کونسل نے رمضان کے دوران میں سوڈان میں فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس پر پاسداری نہیں کی گئی.