ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ڈی سی کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ: چمن ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک اکھاڑنے پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خلاف مقدمہ اسٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور ضلعی انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، حملہ آور ہونے اور 2 سے زائد افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے پھاٹک فعال ہے اور یہاں سے چمن کے لیے ٹرین گزرتی ہے۔ پھاٹک کا کانٹا اور سگنل اکھاڑ نے سے ٹرین کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتی ہے جس میں بڑے جانی نقصان کا خطرہ تھا۔

واضح رہے محکمہ ریلوے نے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ،تحمینہ کے مطابق محکمہ ریلوے کو 15 لاکھ 99 ہزار 566 روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں