ریلوے ملازمین کی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان

لاہور: چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ریلوے نے ملازموں کی معمولی غلطیوں پر دی گئی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے معافی کا اعلان ریلوے اولڈ ڈیزل شیڈ میں مزدوروں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ماہانہ ریونیو 10 سے 12 ارب تک لے کر جائیں گے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی باقاعدگی 95 فیصد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں اور ملازمین کے دیگر واجبات بھی بہت جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ ریلوے اکاموڈیشنز کی مرمت کا جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں اور تمام مزدوروں کی عام نوعیت کی تمام سزائیں معاف کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے تعاون سے ریلوے کو ایک ٹیم کے طور پر چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ای او ریلوے کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق معافی کا اطلاق حادثات کے کیسز اور مالیاتی خورد برد کے کیسز کا سامنا کرنے والے ملازمین پر نہیں ہو گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں