سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا عائشہ رجب بلوچ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئیں

ن لیگ کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔عائشہ رجب بلوچ کی چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات جہانگیر خان ترین کی ملتان رہائش گاہ پر ہوئی ۔ عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جہانگیر خان ترین نے عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں میں خوش آمدید کہا۔

عائشہ رجب NA 97 سے ہمایوں اختر کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔آئی پی پی میں شمولیت کے بعد عائشہ رجب تاندلیانوالہ سے ہمایوں اختر کی سپورٹ کریں گی۔قبل ازیں عائشہ رجب علی خان نے این اے 97 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے لیے رجب علی خان کی بے شمار قربانیاں ہیں، رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کی اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا لیکن مجھے پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔ادھر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے ملاقات کی جہاں پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا۔تحریک انصاف راوی ٹائون کے سابق صدر مبشر لال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے این ای117میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں