رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کل صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا، دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔
یہ چاند گرہن یورپ، شمال اور مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا اور افریقا، شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں نظر آئےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔
پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔
رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔
مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔