سانحہ 9 مئی میں مطلوب خاتون خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاون میں پیش ہوئیں جہاں انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ کے 2 اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔