صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے ہرنائی ٹرین سروس 17سال بعد بحال ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 17سال بعد ٹرین کا سائرن سنتےہی ہزاروں شہری ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، شہریوں نے ٹرین کا اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔
ٹرین سروس بحال ہونے پر شہریوں نے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا، سبی ریلوے اسٹیشن بحال ہونےسے ہرنائی کا سندھ سے بھی رابطہ بحال ہوجائےگا۔
ریلوے حکام کے مطابق 16فروری 2006 کو دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک اور پلوں کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا جس کے باعث سبی ہرنائی کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی۔
17 سال بعد سبی سے ٹرائل ٹرین کے ہرنائی پہنچنے پرشہریوں کی بڑی تعداد اسٹیشن پر امڈ آئی اور ٹرین کی آمد پر جشن منایا۔