سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا،سرفراز بگٹی کل رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گ

یاد رہے سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں نگران وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نے 2 ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا تھا، سرفرازبگٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

نفرت اور قومی پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا،یقین ہے کہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہو گا۔جس طرح سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا ،امید ہے یہاں پر بھی اضلاع کو آپس میں جوڑیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں