سریا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

تعمیراتی صنعت سے منسلک کاروباری شخصیات اور نئے گھر بنانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریے کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی سٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں