سعودی عرب: متعدد پیشوں میں مقامی افراد کی شمولیت کا اعلان

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے مدینہ منورہ اور جازان کے علاقوں میں 8 جولائی 2023 سے متعدد پیشوں اور کاموں میں لوکلائزیشن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق مدینہ منورہ ریجن میں ریسٹورنٹس کی سرگرمیوں میں مقامی افراد کی شمولیت کو 40 فیصد کردیا گیا ہے۔

کیفے کی سرگرمی کی لوکلائزیشن کے تحت اس شعبہ میں 50 فیصد سعودی شہریوں کی شمولیت ہوگئی ہے۔

کھانے پینے اور مشروبات کے ہول سیل آؤٹ لیٹس کو 50 فیصد تک مقامی کر دیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ مدینہ کے علاقے میں ریسٹورنٹ اور کیفے کی دو سرگرمیوں کی بحالی سے کیفے ٹیریا، کھانے کی تیاری یا کیٹرنگ کی ٹھیکیداری، فیکٹریوں، دفاتر، ہسپتالوں میں کینٹین اور کیفے ٹیریا، ۔ ہوٹلوں، اپارٹمنٹس اور ہوٹل ولا کے اندر سکول، ریستوران اور کیفے میں سعودی شہریوں کو کام کے مواقع ملے ہیں۔

دوسری جانب جازان ریجن میں پیشوں اور سرگرمیوں کی لوکلائزیشن 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف پیشوں میں کام کرنے والے سعودی کارکن 70 فیصد ہوگئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں