سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ملاقات کی، جس میں سینیئر سعودی اور امریکی حکام موجود تھے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور انتونی بلنکن نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
Met with Crown Prince Mohammed bin Salman to discuss our shared priorities, including countering terrorism through the D-ISIS Coalition, achieving peace in Yemen, and deepening economic and scientific cooperation. pic.twitter.com/nmNJqgBMuG
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 7, 2023
امریکی وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب ایک ایسے موقع پر کیا جب مملکت اور امریکا، سوڈان کے متحارب جرنیلوں کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور یہ مذاکرات جدہ میں جاری ہیں۔