سوشل میڈیا پر آر اوز، ڈی آر اوز کیخلاف مہم دہشتگردی کے مترادف ہے، شرجیل میمن

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آر اور اور ڈی آر اوز کے خلاف چلنے والی مہم دہشتگردی کے مترادف ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مستقل آر اوز اور ڈی آر اوز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور اس طرح کی مہم اسٹیٹ کے افسران و ملازمین کے لیے دھمکی آمیز پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی مہم قابل مذمت ہے اور اس طرح کی مہمات سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جن آر اوز اور ڈی آر اوز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کے بھی خاندان اور بچے ہیں اور معصوم بچوں کے سرکاری ملازم والدین کو دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جو کلچر متعارف کروایا وہ بہت ہی بھیانک اور ملک کے لیے تباہ کن ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں