سوشل میڈیا پر پابندی، پیپلز پارٹی نے بہرامند تنگی اور ان کی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا بہرامند تنگی پارٹی کا نام استعمال نہ کریں، نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر بہرامند تنگی کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی سوشل میڈیا پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹر بہرامند تنگی کا پیپلز پارٹی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، تاہم، سینیٹر تنگی پارٹی کے سامنے وضاحت کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹر تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں، وہ پارٹی کا نام استعمال نہ کریں کیونکہ پیپلز پارٹی ان کی بنیادی ممبر شپ ختم کر چکی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں