سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث یورپین یونین کمیشن (ای یو سی) نے پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔
یورپ میں قومی ایئر لائن کی پروازوں پر چار سال سے پابندی عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی ہے۔
اکتیس مئی کو ہوئے ای یو کمیشن کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔