سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ یکدم ہزاروں روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2031 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا، دوسری جانب ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا جس کا اثر صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد پہلی بار 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 8487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر آگئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں