سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی فی تولہ 4000 روپے اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے

کراچی  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے اور معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی جہاں سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی تھی، وہاں اب سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالرز اضافہ ہوا تھا لیکن آج سونے عالمی مارکیٹ بھاء 1959 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔

خیال رہے سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی فی تولہ 4000 روپے اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کا اور مطالبہ،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یوںٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجے گی،بجلی کے نرخ میں اضافہ ایک ساتھ ہو گا یا مرحلہ وار،اس پر فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وفاقی حکومت نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں ہی اپنا فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بجلی کم از کم 4 روپے فی یوںٹ مہنگی ہو گی۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضے کنٹرول کرنے کا پلان طے پا گیا تھا۔ رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پر محدود کیا جائے گا،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائیں گی، مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔

آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونے کا پلان دیا گیا، گردشی قرضہ کںٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ ہو گا،پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ اور ریکوریزکی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے گردشی قرضے کے روکنے کے پلان کو منظور کر لیا۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ گردشی قرضہ کنٹرول نہ کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے پر آئندہ معاہدے کیلئے بھی خبردار کر دیا،شرائط پر عملدرآمد نہ ہوا تو آئندہ معاہدے کیلئے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں