سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ذخیر اندوزی کیخلاف آپریشن نے اپنا دکھانا شروع کر  دیا،  سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

24 قیراط سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے پر مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔

جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 4 سو 17 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج سوموار کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 90 پیسے کم ہو کر 290روپے86پیسے کی سطح پربند ہوا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں