کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافہ سے 2لاکھ 15 ہزار300 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 585 ہو گئی۔
دوسری جانب ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 71 پیسے ہے۔
انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔