سوڈان کے دارالحکومت میں صدارتی محل اور کئی سرکاری عمارتوں کے قریب فائرنگ پیرا ملٹری فورسز نے خرطوم میں صدارتی محل،آرمی چیف کی رہائش گاہ اور ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

خرطوم  سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل سمیت کئی اہم سرکاری عمارتوں کے قریب فائرنگ اور دھماکے،پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے خرطوم میں صدارتی محل،آرمی چیف کی رہائش گاہ اور ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

جنگ اخبار کی رپورٹ میں عرب میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ افواج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز میں کشید گی ہوئی،خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈ کواٹرز اور وزارت دفاع آفس کے فائرنگ قریب ہوئی،خبر ایجنسی کے مطابق مروی اور بحری شہری میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں،سوڈانی شہر ام درمان میں توپیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرا ملٹری فورس نے خرطوم میں صدارتی محل،آرمی چیف کی رہائش گاہ اور ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ سوڈانی پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ایک کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کیا ہے۔ مروی،الابیض کے ایئرپورٹس اور دیگر صوبوں میں مزید مقامات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ پیرا ملٹری فورس نے فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی اہلکار عوام کی طرف آجائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں