سپریم کورٹ نے کن ارکان کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا؟ مختصر تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کے 39 ارکان بھی شامل ہیں ، تحریری فیصلے کے مطابق امجد علی خان ، سلیم رحمان ،سہیل سلطان،بشیر خان ،جنید اکبر ، اسد قیصر ، شہرام ترکئی،انور تاج، فضل محمد خان، ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزار،اسامہ میلہ ،شفقت اعوان، علی افضل ساہی،خرم شہزاد ورک ، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز،عامر ڈوگر ،زین قریشی ، رانا فراز نون، صابر قریشی،اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل تحریک انصاف کے ارکان قرار دئیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں علی محمد خان، شہریار آفریدی ،انیقہ مہدی،احسان اللہ ورک ، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی ، ثناء اللہ خان مستی خیل آزاد ارکان قرار دئیے گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں