ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1135 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی اضلاع میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.14 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے، راولپنڈی 1147 روپے، گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1140 روپے، لاہور1170 روپے، فیصل آباد 1120 روپے، سرگودھا 1100 روپے، ملتان 1133 روپے، بہاولپور1160 روپے، پشاور1120 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1100 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1210 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کویٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔