سینیٹرز کا مشرف کیلئے دُعا کرانے سے انکار

اسلام آباد پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں اراکین پرویز مشرف کے لیے دُعا کرانے کے معاملے پر الجھ پڑے۔

سینیٹ کا اجلاس پیر کو صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مشتاق احمد سے درخواست کی کہ وہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی اموات کے لیے دُعا کریں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما وسیم شہزاد نے پرویز مشرف کے لیے بھی دُعا کرنے کا کہا تو سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکار کر دیا۔

وسیم شہزاد نے کہا کہ پرویز مشرف نے بس ایک غلطی کی کہ ان دونوں جماعتوں کو این آر او دیا لیکن افسوس کہ ہم کسی کے لیے دُعا کرنے سے بھی گئے جبکہ یہاں آئین شکنی روزانہ ہو رہی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وسیم شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو خود پرویز مشرف کو چھوڑ کر چلے گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں