پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا، تحریک انصاف نے سینئر قانون دان حامد خان اور پارٹی رہنما زلفی بخاری کو پنجاب کی جنرل نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس جنرل نشستوں کیلئے کورنگ امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے سابق مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد خواتین کی نشست پر سینیٹ کے انتخابی دنگل میں حصہ لیں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے، سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔
سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا ووٹ کاسٹ نہ کرنیکا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ جب کہ سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گی، اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں، سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہورہا ہے جہاں تینوں ایوان کے ارکان حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، سینیٹ کی یہ نشستیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔