سی پیک – II کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک – II کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات  پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی،ملاقات میں پاکستان چین جے سی سی اجلاس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں بی ٹوبی انتظام کے تحت صنعتیں لگانےکی ترغیب دی اور چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک 2 سے متعلق بھرپور تیاری کررہے ہیں، آنے والے دورہ چین کا محور سی پیک 2 اور معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہوگا، چین نے جس طرح 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سی پیک کےاگلے مرحلےکے لیے ہمیں اپنی افرادی قوت کو بہترین تکنیکی و فنی تربیت دینی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سےفائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی بھی دعوت دی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں چینی کمپنیوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں