شاہ فیصل کالونی میں شادی کے گھر میں 75 لاکھ کی ڈکیتی ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ضلعی ٹیکنکل ٹیم کو سونپ دیا گیا

کراچی شاہ فیصل کالونی تھانے کے قریب ڈاکووں نے شادی والا گھر لوٹ لیا دو سے زائد ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بناکر 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔

فرار ہوتے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ایس ایس پی کورنگی نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کو شوکاز نوٹس دے دیا ، ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ضلعی ٹیکنکل ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید میمن کہتے ہیں کہ ڈی ایس پی شاہ فیصل اور ایس ایچ او ٹیکنکل ٹیم کے ساتھ مل کر ملزمان کا سراغ لگا لیں گے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں