شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کی تردید کر دی سابق وزیر اعظم کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی گیا ہوں،صدر مسلم لیگ ن نے واضح کر دیا

لندن  شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے مشورہ کیلئے بلایا جس وجہ سے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ گوجرانوالہ میں آپ کی کوئی ملاقات ہوئی ہے؟۔ جس پر صدر مسلم لیگ ن نے جواب دیا کہ کونسی ملاقات،گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی گیا ہوں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سنو نیوز کے مطابق نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں،مریم نواز کے بعد شہباز شریف کی لندن طلبی اسی سلسلے میں ہوئی۔

نواز شریف کی وطن واپسی اہم یقین دہانیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 2 روز ہی پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے لندن چلے گئے تھے،سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی برطانیہ چلی گئی تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر پارٹی قائد نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے لیکر لندن گئے۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ لندن میں اہم ملاقات ہو گی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے،سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں