شیخ رشید عدالت پیشی کے وقت بری طرح لڑکھڑا کر گر پڑے سابق وزیر داخلہ سامنے کھڑے پولیس اہلکار سے جا ٹکرائے، شیخ رشید کچھ سیکنڈز پولیس اہلکار کے سینے سے لگے رہے

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیا گیا۔شیخ رشید عدالت پیشی کے وقت بری طرح لڑکھڑا کر گر پڑے۔شیخ رشید سامنےکھڑے پولیس اہلکار سے جا ٹکرائے۔سابق وزیرداخلہ کافی دیر تک پولیس اہلکار کے سینے کے ساتھ لپٹے رہے۔عدالت پیشی کے موقع پر پر شدید کم پیل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ تھانہ آبپارہ مجھے غیر قانونی طور پر بلا رہا تھا، عدالت عالیہ نے پولیس اسٹیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا۔ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ تھانے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو 6 فروری کو بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں، میں نے مختلف انٹرویوز دیے، یہ لوگ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے آصف زرداری ان کی جان لینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی پہلے بھی جان لینے کی کوشش کی گئی۔ایک اور بیان میں ں شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے،16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی۔سابق وزیر نے کہا کہ میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔
Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں