لاہور میں شیروں کے پنجرے میں وقت گزارنے والے لوگوں کو دس لاکھ روپے کے انعام کا وعدہ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا گیا۔
واپڈا ٹاؤن لاہور کے میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر شیر پال رکھے تھے۔ ملزم سوشل میڈیا پر شیروں کی تشہیر کرتا تھا اور شہریوں کو دعوت دیتا کہ جو ان کے پنجرے میں 10منٹ گزارے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ٹوئٹر صارف آصف محمود کی ٹوئٹ میں شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔
لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں شیروں کے پنجرے میں 10 منٹ گزارنے پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرنے والے میاں ثاقب کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ شیر اور ٹائیگر پنجاب وائلڈلائف کے حوالے کردیئے گئے۔@WWFPak pic.twitter.com/iXPHyFcVVS
— Asif Mehmood (@AsefMehmood) August 12, 2023
ستوکتلہ پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اپنے فعل پر معافی مانگی۔
پولیس کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیروں کو تحویل میں لے کر سفاری پارک منتقل کر دیا۔