صحافی عمران ریاض کو رہا کر دیا گیا انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت منظور کیے جانے کے بعد عمران ریاض کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

صحافی عمران ریاض کو رہا کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت منظور کیے جانے کے بعد عمران ریاض کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران ریاض خان کی رہائی عمل میں آ گئی۔ صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو انتظامیہ نے کیمپ جیل سے رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کے خلاف زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا۔ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جبکہ 24 فروری کو صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں بھی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی تھی۔

درخواست میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی تھی۔جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ عمران ریاض خان کے خلاف جھوٹا، بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عمران ریاض خان کو سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا تھاکہ عمران ریاض کے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ایک بھی ثبوت نہیں ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔درخواست ضمانت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں