صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردوان کل اپنے آئینی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب 3 جون کو انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے لیڈران اور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔
ترکیہ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے انقرہ روانہ ہوگئے۔
Leaving for Türkiye 🇹🇷 today at the invitation of my brother, H.E. President @RTErdogan, to attend his inauguration ceremony. I will convey our warmest greetings to the President on behalf of the government and people of Pakistan 🇵🇰 on his re-election. The fraternal ties between…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2023
وزیراعظم اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوئے جہاں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔