صدارتی انتخابات، آئی پی پی اور ق لیگ کا آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) نے صدارتی انتخابات کیلئے آصف علی زرداری کی حمایت کردی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی صدارتی الیکشن کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان صدر استحکام پاکستان عبد العلیم خان کی رہائش گاہ پہنچے اور صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔ پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں نوید قمر سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی ، اسحاق ڈار شامل تھے۔

اس موقع پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان کا کہا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کے وفد اور اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہتا ہوں، اعزاز کی بات ہے کہ یہ میرے گھر آصف علی زرداری کیلئے ووٹ مانگنے آئے ، استحکام پاکستان پارٹی پورے دل سے ان کے ساتھ ہے۔

علیم خان نے کہا کہ ہم پنجاب اور مرکز میں آصف زرداری کو ووٹ ڈالیں گے، میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وفد صدارتی ایکشن میں آصف زرداری کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ بھی گیا۔

وفد نے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدرو نو منتخب ممبرقومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور نرخ خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وفد میں اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف وفد میں شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ق نے صدر مملکت کے الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین رواداری کی سیاست کرتے ہیں ہم سب نے مل کر ہی چلتا ہے، کسی کاذاتی مفاد ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری کو ووٹ دینگے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں