بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف درست اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رابطہ کریں تاکہ وقت، پیسے اور ان کی توانائیوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے صرف 2577 لائسنس درست ہیں جبکہ 5048 سے زائد لائسنسوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلط اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز میں سے 670 کے لائسنس مختلف بنیادوں پر منسوخ کیے گئے جبکہ 805 کی میعاد ختم ہو چکی تھی ۔
حکام نے کہا غیر ملکی ملازمتوں کے تمام متلاشیوں کو تازہ اور درست معلومات حاصل کرنے اور غیر مجازاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے خود کو بچانے کے لیے باقاعدگی سے بی ای او ای کے آفیشل ویب پیج پر جانا چاہیے۔
1979 کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت ادارہ کو ہجرت کو ریگولیٹ کرنے، پاکستانی شہریوں کی ہجرت کو فروغ دینے اور تارکین وطن کے مفاد اور بہبود کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔